لاہور(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے بعد زندگی فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دی ۔ اس وقت ان کا سب سے بڑا منصوبہ لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ہے۔ جہاں پر غریب مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک 6لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے زندگی فلاحی کاموں کیلئے وقف کردی:شوکت ورک
Jan 30, 2021