فیروزوالا( نامہ نگار) شرقپور روڈ پر کاغذ سازی فیکٹری میں نوجوان محنت کش محمد آصف مشین پر کام کر رہا تھاکہ اچانک مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا‘ہسپتال میں دم توڑ گیا۔متوفی منصور آباد کا رہنے والا تھا۔ فیکٹری ملازمین نے واقعہ پر احتجاج کیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں ضلع انتظامیہ نوٹس لے۔
فیروز والہ : نوجوان مشین کی زد میں آکر ہلاک‘مزدوروں کا احتجاج
Jan 30, 2021