لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ریکارڈ یافتہ بھتہ خور گرفتار کرلیاہے۔ ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر نے بتایا کہ سی آئی اے اقبال ٹاون ڈی ایس پی رانا شبیر اور انسپکٹر حا جی مظہر اقبا ل کی سرسربراہی میں پولیس ٹیم نے بھتہ خور عمیر عرف عمیری کوگرفتار کر کے 3 جدیدرائفلیں، پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمدکر لی ہیں۔ ملزم قتل، بھتہ خوری اور ہوائی فائرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم بھتہ نہ دینے پر شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم نے بھتہ خوری اور متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔