لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف کیٹگریز کے 53 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ گرلز سنگلز انڈر 17 پری کوارٹر فائنلز میں صومیہ طارق، حبہ طارق، عائشہ شفیق، مریم حنیف، عمارہ اشتیاقاور ثنا حنیف نے کامیابی حاصل کی۔ خواتین سنگلز انڈر 19 پہلے راؤنڈ میں یاریہا، اقرا ندیم، الجا طارق نے دوسرے روانڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ خواتین ڈبلز انڈر 19 پری کوارٹر فائنلز میں ثناء حنیف اور مصفیرا، تنزیلہ رحمان اور معراج جدون، عمارہ اشتیاق اور عائشہ شفیق، صومیہ طارق اور الجہ طارق اور طیبہ شفیق اور سمن شفیق نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بوائز سنگلز انڈر 15 پری کوارٹر فائنلز میں سنگین، ملک غاصف، محمد زید، عبداللہ طاہر، فہد احمد، زین باجوہ، امان گل اور عامر حسن جنجوعہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔