فیروز والہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں نا معلوم افراد نے محکمہ ریلوے کے سابق ملازم ادریس کا گلا کا ٹ کر اسے قتل کر دیا۔ نعش سڑک کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ فیروزوالہ پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔