لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن امتحانات کا فوری انعقاد ممکن نہیں۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے پروفیشنل امتحانات ایس او پیز کے مطابق اور فزیکل ہوں گے۔ میڈیکل سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چار رکنی وفد سے انتظامیہ نے بات چیت میں کہا کہ آن لائن امتحانات کا انتظام کرتے کرتے مزید چار ماہ ضائع ہو جائیں گے۔