نارووال:  پسند کی شادی کرنیوالی لڑ کی قتل

نارووال (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کرکے نعش کو قبرستان میں پھنک دیا۔ موضع عینو باجوہ کی  مقتولہ (م) نے تقریباً تین ماہ قبل محمد عثمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔ چند روز بعد گائوں کی پنچایت نے لڑکی کو اہل خانہ کے حوالے اس شرط پر کیا کہ وہ اسکی حفاظت کریں گے۔ خاوند محمد عثمان نے 27جنوری کو رٹ پٹیشن اپنی بیوی کی برآمدگی کیلئے دائر کر رکھی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ گذشتہ روز ساجد، زاہد، شاہد طارق اور دیگر نے صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو اپنے گائوں کے قریبی قبرستان میں گولیاں مار کر پھنک دیا۔ تھانہ ندوکے پولیس نے تین بھائیوں اور دیگر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق گائوں کی پنچایتی افراد کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...