قطب پور (نامہ نگار) کرپشن کا خاتمہ کرنے والی حکومت عالمی طورپر 124ویں نمبر پر آ گئی۔ ٹرانسپرینسی رپورٹ نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگانے والوں کی پول کھول دی۔ اڑھائی سال بعد بھی ٹرانسپرینسی رپورٹ بھی ہماری حکومت پر ہی ڈال دی ۔ آٹا چینی ادویات اور پٹرول ‘ ایل این جی نے حکمرانوں کی کرپشن کی پول کھول دی حکومت صرف مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی و سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اﷲ تارڑ نے ڈویژنل سیکرٹری ملتان سعد خورشید کانجو ضلعی صدر مسلم لیگ لودھراں افتخار تاری‘ جنرل سیکرٹری ڈویژن شیخ طارق رشید‘ شاہد محمود خان‘ فاروق ندیم ہاشمی‘ عمر فاروق بھٹی ‘ جنید ہاشمی‘ ذوالفقار چھینہ‘ نصیب ایڈووکیٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔