رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج رائو محمدسلیم نے سول جج ملک محمد رفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کوسوئی گیس کی فراہمی کے بعد لگائے جانے والے نئے روٹی پلانٹ کاافتتاح کیا‘ اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا‘ بعد ازاں انہوں نے جیل ہسپتال‘ لنگرخانے‘ خواتین اوربچوں کی بیرکوں کامعائینہ کیا‘ مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیئے‘انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے نئی کمپیوٹرلیب کے منصوبے کو بھی سراہا۔بعد ازاں انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث13حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔