صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت‘ خبر نگار) گزشتہ روز ز اولڈ ٹول پلازہ کے قریب واقعہ جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں موجود اہل خانہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بروقت کام کر کے آگ پر قابو پا لیا تاہم جھگیوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے جھگیوں میں موجود نقدی رقم نکال کر مالکان کے حوالے کر دی۔
صادق آباد میں جھگیوں کو آگ لگ گئی‘ لاکھوں روپے کا سامان خاکستر
Jan 30, 2021