کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے طبی عملہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

Jan 30, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والے طبی عملے کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے فرنٹ لائن ورکرز جن میں ڈاکٹرز‘ نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل تھے میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ 

مزیدخبریں