لودھراں (خبر نگار )پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام طلباء کے تعلیمی حرج کے سلسلہ میں کی گئی ریسرچ بارے کانفرنس گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لودھراں میںہوئی جس میںانور فاروق, محمد طیب ,محبوب احمد, محمد اشرف صالح, میاں عبدالرزاق, چوہدری محمد شہباز طاہر ,چوہدری محمد منیر‘ نیک محمد شیخ , محمد ارشاد چوہان نے شرکت کی۔کانفرنس میں کرونا کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی حرج پر پیک کے زیر اہتمام کی گئی ریسرچ کا رزلٹ ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے بتایا گیا۔صوبہ پنجاب کے چھ اضلاع میں اس سرگرمی کو چھٹی کلاس کے طلباء پر جانچا گیا۔ لودھراں کی کارکردگی 6 اضلاع میں سب سے بہترین رہی۔ریسرچ فیلو محبوب احمد نے طلباء کے تعلیمی حرج پر کی گئی ریسرچ کو تفصیلی طور پر ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے شرکاء کے سامنے رکھا اور ریسرچ کے حوالے سے شرکاء کے سامنے ا عداد و شمار پیش کئے گئے۔ریسرچ یہ بھی بتایا گیا کہ 65% بچوں نے کسی کتاب کوپڑھا ہی نہیں ہے شرکاء کو ریسرچ کے حوالے سے پمفلٹ اور کتابچہ بھی دیا گیا۔تقریب کے آخر میں سی ای او ایجوکیشن میاں عبدالرزاق نے کہا کہ محکمہ تعلیم لودھراں کے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر یہ کانفرنس لودھراں میں منعقد کی گئی۔