صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر مخدوم سید اشرف اقبال محمود نے صوبائی نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ فنکشنل عوام کے حقوق کا تحفظ اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ۔