حرم شریف کے صحن میں سنگ مرمرتبدیل

مکہ مکرمہ (ممتاز احمدبڈانی) مقدس مساجد کی انتظامیہ نے حرم شریف کے صحن میں 150 مربع میٹر کے لگ بھگ نیا سنگ مرمرتبدیل کرا دیا ہے۔ حرم شریف میں 40 کاریگر اور انجینئر 24 گھنٹے کام پر مامور ہیں۔ مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت اصلاح و مرمت کے ادارے کے انچارج محسن السلمیٰ نے بتایا کہ مطاف، صفا اور مروہ کے درمیان سعی والے علاقے اور اذان والے مقام (مکبریہ) کا سنگ مرمر تبدیل کرایا جارہا ہے۔ مسجد الحرام کے سارے صحنوں اور دالانوں میں نیا سنگ مرمر لگایا جائے گا۔ حرم شریف کے جس حصے کا سنگ مرمر متاثر ہوا ہوگا اسے اول تو چمکانے کی کوشش کی جائے گی وگرنہ اس کی جگہ نیا لگادیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن