اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پشاور میٹرو بس منصوبہ کی تحقیقات روکنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 2 فروری کو سماعت کرے گاصوبائی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ نے منصوبے کی تکمیل تک ایف ا?ئی اے کو تحقیقات سے روکا تھاایف ا?ئی اے تحقیقات نیب کو منتقل کرنے کے حکم کیخلاف بھی اپیل پر سماعت ہوگی۔
پشاور میٹرو بس منصوبہ کی تحقیقات روکنے کا کیس 2فروری کوسماعت کیلئے مقرر
Jan 30, 2021