اثاثے چھپانے کا الزام ، فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت پیرکوہوگی

Jan 30, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔رجسٹرار آفس کی کاز لسٹ کیمطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں،درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا،فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں