لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت و کالونیز خیال احمد کاسترو نے نجی ہسپتال میں لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی عیادت کی ۔ صوبائی وزیر ثقافت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسعود اختر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔صوبائی وزیر ثقافت نے حکومت پنجاب کی جانب سے مسعود اختر کو دو لاکھ کا چیک بھی پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسعود اختر جیسے فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔حکومت پنجاب ہرمشکل گھڑی میں اپنی فنکار برادری کے ساتھ ہے۔ مسعود اختر کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔