اﷲ‘ رسولؐ سے روگردانی رسوائی کا سبب بنتی ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ


لاہور (سپیشل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے مسجد خلیل ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ اور رسولؐ سے روگردانی رسوائی کا سبب بنتی ہے۔ قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے سے عرب کے اجڈ وحشی دنیا کے حاکم بن گئے۔ اﷲ تعالیٰ نے انہیں زمانے کا امام بنا دیا۔ ریاست مدینہ قیامت تک کیلئے ایسا رول ماڈل بنی کہ حاکم عوام کے خادم‘ محافظ اور محسن بن گئے۔

ای پیپر دی نیشن