الخدمت کے تحت محمود آباد کالونی میں آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 

Jan 30, 2022


کراچی ( سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی کے’’ شعبہ صاف پانی‘‘ نے محمود آباد میں آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔افتتاح سابق یوسی ناظم عمران سعید باغپتی نے کیا۔ اس موقع پر منیجر کلین واٹرپروجیکٹ مصعب بن عبدالقادر،دیگرذمہ داران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔محمود آباد گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کی ضرورت تھی،علاقہ مکینوں نے الخدمت کی جانب سے آراوواٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کو سراہا ہے ۔اس موقع پر آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عمران سعید باغپتی نے کہا کہ الخدمت ملک گیر فلاحی ادارہ ہے ،جو زندگی کے مختلف شعبوں میں لوگوں کی خدمت کے کام کر رہا ہے ۔صاف پانی صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ناگز یر ہے ۔صاف پانی کی عدم دستیابی جہاں ملک کے دیگر علاقوں کا مسئلہ ہے وہاں کراچی کے شہری بھی اس سے متاثرہیں ، یہی وجہ ہے کہ کراچی کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے اور الخدمت شہریوں کو پینے کے صاف فراہمی کیلئے بہترین کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا اس پلانٹ کے ذریعے ایک روپیہ فی لٹر میں انتہائی معیاری پانی دستیاب ہوگا ۔انہوں نے کہاالخدمت کے شہر بھر میں 50پلانٹس کام کر رہے ہیں ،جہاں سے یومیہ ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔محمود آباد میں پلانٹ کی تنصیب الخدمت کے انتہائی مشکور ہیں ۔     

مزیدخبریں