حکومت بلدیہ ٹائون کے سرکاری اسکول پر توجہ دے۔ شیخ عبدالرحمن

Jan 30, 2022


کراچی (سٹی نیوز) معروف سماجی رہنما شیخ عبدالرحمن نے بلدیہ ٹائون کے دورے پر عوام سے ملاقات کی اور بلدیہ ٹائون کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے بچے تعلیم کو ترس رہے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں غریبوں کے لئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ غریب عوام پرائیوٹ اسکولوں کی فیسیں برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر تمام سرکاری اسکولوں کی حالت پر خصوصی توجہ دے تاکہ غریب کا بچہ بھی پڑھ سکے۔

مزیدخبریں