متعصب سندھ حکومت کی پسپائی پر  حافظ نعیم الرحمن کو مجلس عاملہ کی  مبارک باد


کراچی (سٹی نیوز) مرکزی مجلس عاملہ و اراکین مجلس عاملہ محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان نے سندھ کے مجوزہ کالے بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کی جدوجہد کے نتیجے میں متعصب سندھ حکومت کی پسپائی پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب  حافظ نعیم الرحمن کو معاہدے پر عمل درآمد کے لئے میدان میں نکلنا ہوگا اس لئے کہ متعصب سندھ حکومت سے خیر خواہی کی کوئی امید نہیں ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کو متحد کرکے معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کامیابی حاصل کرے کالے بلدیاتی قانون کا خاتمہ ملکی آئین کی رو سے نا گزیر ہے مگر یہ تنہا جماعت اسلامی کی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کروائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن