ملک میںدہشتگردی کے حملوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ‘ رانا محمد احسان


کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر صوبائی نائب صدر رانا محمد احسان نے بلو چستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے حکومت سنجیدگی اختیار کرے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے وطن کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیںرانا احسان نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے حملوں میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس قسم کے حملوں کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق فوری طورپر عملی اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن