حکمرانوں نے معیشت  اورملکی استحکام کو کمزور کردیا ،منور رضا

Jan 30, 2022


کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر سید منور رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میںتمام شعبہ جات کو فعال بنانے اور بلدیاتی انتخابات کی کامیابی کے سلسلہ اہم فیصلے کئے گئے منور رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات  میں کامیاب حاصل کرنے کے لئے جہد و جہد جاری رکھیں گے کارکن نظم و ضبط کاخیال رکھیں جماعت کی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد  نواز شریف کے وژن کو آگئے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام ہزاروں مسائل سے دوچار ہے۔

مزیدخبریں