لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) رتوڈیرو کے قریب تھانہ وارث ڈنو ماچھی کی حدود بوسن کے قریب کٹوہر برادری کے دو برادریوں میں دیرینہ دشمنی پر مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے گاؤں دوداپور کے رہائشی 20 سالہ نوجوان آصف علی کٹوہر کو شدید زخمی کردیا اطلاع پر حد ودکے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمی نوجوان کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑگیا، اس موقع پر مقتول نوجوان کے ورثہ نے بتایا کہ ہمارا اپنی ہی برادری کے بااثروں کے ساتھ پرانی دشمنی ہے، آصف کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی جو آج ہمارا نوجوان رتوڈیرو شہر آیا جہاں سے واپس گاؤں آرہا تھا کہ راستے میں مسلحہ افراد نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔