بستی اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قادرپورراں کی متعدد گلیاں محلے سمیت ٹاٹیپور روڈ سیوریج پانی میں ڈوب گئے خاص طور پرملک آفتاب انجم راں والی گلی جوآئے روز سیوریج پانی میں ڈوبی رہتی ہے، جسکی وجہ سے خواتین جنہیںاکثراوقات بازار تک یاپھرروزانہ کی بنیاد پر(سبزی وغیرہ)سودا سلف خریدنے کے لئے یہاں سے گزرنا ضروری ہوتا ہیشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طورپر اسی گلی میں واقع دو نجی مقامی سکولزکے طلباء طالبات کایونیفارم کیساتھ سیوریج پانی سے گزرنا اور اکثراوقات بچوں کو سکول چھوڑنے یا واپس لینے کے لئے خواتین اپنے بچوں سمیت یہاں متعدد بارگرکرشدیدزخمی ہوچکی ہیں، لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکالاگیا واضع رہے یہ گلی اپنی مدد آپکے تحت مکینوں نے خود بنوائی،شہریوں نے" نوائے وقت" کو بتایا کہ صفائی عملہ نے بھی اب ایک ٹرینڈ پکڑلیا فی گلی سیوریج نالی صفائی کے مبینہ طور پر 1500روپے تا دوہزاروپے تک دام مقرر کررکھے ہیں ورنہ عملہ نہیں ہے کی کال چل جاتی ہے جبکہ بااثر لوگوں کے گھروں کے باہرصبح شام صفائی عملہ اہلکار جمع ہوتے ہیں،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قادرپورراں: متعدد گلیاں محلے اور ٹاٹیپور روڈ سیوریج پانی میں ڈوب گئے
Jan 30, 2022