ریور راوی پراجیکٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Jan 30, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں روڈ پراجیکٹ فیصلے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کیخلاف اضافی جواز کیس اتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔ پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کے منصوبے ریور راوی پراجیکٹ کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا۔ تمام قواعد و ضوابط پورے کرکے منصوبہ شروع کیا گیا۔ استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں