لانگ مارچ‘ حکومت خاتمہ نہیں عوام کی بیداری کیلئے ہے: خورشید شاہ 

Jan 30, 2022

عمرکوٹ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ عوام کو بیدار کرنے کیلئے کر رہی ہے۔ عمران خان نے صرف اور صرف انتقام کی سیاست کی ہے۔ اپنے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ میں حکومتی بل کی منظوری یہ حکومت کی جیت ہے نہ اپوزیشن کی ہار، اس بل کے ذریعے ملک کے عوام کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکھاڑو سید میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

مزیدخبریں