وزیرآباد (نامہ نگار) جامکے چٹھہ کا رہائشی حاجی جہانگیر گجر جو چند دنوں پہلے اپنے بڑے بھائی حاجی نذیر گجر جو کہ لاہور ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس کی دیکھ بھال کے لئے لاہور ہسپتال گیا جہاں وہ اپنے بڑے بھائی کی حالت دیکھ کر دلبرداشتہ ہو گیا اور حرکت قلب بند ہونے سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ فوت ہوا جسے سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ زیر علاج بڑا بھائی نذیر گجر بھی اپنے چھوٹے بھائی کی وفات کی خبر سن کر ہسپتال میں ہی اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ یوں چھوٹے بھائی کی رسم قل پر بڑے بھائی کا جنازہ بھی ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بھائی،ہسپتال