اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی تعریف ہو رہی ہے، ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کو زبردست پذیرائی ملی ہے، ڈیٹا کے مطابق غربت کے خاتمے، یونیورسل ہیلتھ ڈیلیوری سروسز، ماحولیاتی تحفظ، انسانی سرمائے میں بہتری اور کرپشن کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت نے بہترین اقدامات اٹھائے،فیصل جاوید نے لکھا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں اکانومسٹ، ورلڈ بینک اور بلومبرگ کے بعد یہ ایک اور عالمی توثیق ہے۔
فیصل جاوید
\