غزہ (این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے نوجوان کویتی کھلاڑی محمد العوضی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں صیہونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد ان کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔حماس ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کھلاڑی محمد العوضی کے بارے میں عربوں کا یہ مستند موقف قوم کے ضمیر کے مطابق ہے۔ اور یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت کے کھلاڑی کا مقام، کویتی عوام، امیرکویت، حکومت اور عوام کے اعلیٰ قومی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ کویتی کھلاڑی کا صیہونی ریاست کے ساتھ کھیلوں سے انکار فلسطینی کاز کی فتح ہے۔
حماس / خراج تحسین
اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ پرکویتی کھلاڑی کو حماس کا خراج تحسین
Jan 30, 2022