نیویارک (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور یہ اکتوبر 2014 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی،اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 80 سینٹس ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاسی خطرات اورسپلائی میں کمی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑے۔