3 کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم: مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

Jan 30, 2022

 سرینگر‘ جموں (اے پی پی+ این این آئی) نامعلوم مسلح افراد نے زیر تسلط کشمیر کے ضلع اسلام آباد میںپولیس اہلکار  علی محمد کو گولی مار دی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سوہامہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے تین افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے ایک بنچ نے محمد اسلم شیخ عادل منظور میر اور احتشام الحق بٹ کی نظربندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوںکی سماعت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ انہیں فوری طورپر رہا کریں۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط  جموں  و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی  حکومت نے وادی  اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے حمایت اور تریبت یافتہ نریندر مودی بھارت کو ہندو ریاست بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ پنڈت کی آخری رسومات میں شامل ہوکرکشمیری مسلمانوں نے امن‘ بھائی چارے کا پیغام دیدیا۔ 

مزیدخبریں