سٹیٹ بنک بل چیلنج کرینگے، بلاول: شہباز شریف کو فون، خیریت دریافت کی

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے سٹیٹ بنک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹوسٹیٹ بنک ترمیمی بل کے حوالے سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بنک ترمیمی بل قومی سلامتی کے خلاف ہے، متنازع بل کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت نے سینٹ میں دھوکا دہی سے بل کو منظور کرایا۔ سٹیٹ بنک بل تسلیم نہیں کرتے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ لانگ مارچ کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مختلف حوالوں سے پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے، کراچی سے اسلام آباد تک سلیکٹڈ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ کی وجہ سے خاص طور پر ٹارگٹ کررہی ہے، مگر حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا، حکومتی چالیں دھری کی دھری رہ جائیں گی، مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابرآلود نظر آرہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو فون کیا اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے فون پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے  نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد  دی ہے، بیان میں انہوں نے کہا کہ  سلیکٹڈ حکمران آزادی صحافت سے ڈرتے ہیں، جمہوریت پسند صحافیوں نے ہر آمر کی آمریت کی مزاحمت کی ہے، ملک میں آج صحافی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں،  پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے 27 فروری کو ہونے والا لانگ مارچ آزادی اظہار اور عوام کے حقوق کیلئے ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو سرگودھا کے سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...