شجاعت، پرویزالیی سے ملاقات، بلدیاتی قانون سازی ہو یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ملکر فیصلے کرینگے:چوہدری سرور

Jan 30, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے ملاقات کیلئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی ہو یا الیکشن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہم انشاء اللہ تمام اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے۔ گورنر پنجاب نے اس بات کو بھی سراہا کہ پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام پر اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو آن بورڈ لے کر شق وار فیصلے کرنا نہایت اچھی کاوش ہے، سندھ میں بلدیاتی نظام پر جو مسائل سامنے آ رہے ہیں وہ انشاء اللہ پنجاب میں نہیں ہوں گے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ صوبے میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، اس پر بھی پنجاب اسمبلی سے اتفاق رائے سے بل پاس ہوئے، یونیورسٹیوں میں بہتر معیار کے ساتھ نئی فیکلٹیاں بنائی گئیں جو بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے کسی بھی طرح کم نہیں، 

مزیدخبریں