سینٹ میں شکست نوشتہ دیوار، اپوزیشن کو سرپرائز ملتے رہیں گے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔ کرونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔ مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ عمران کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔ عثمان بزدار نے باغبانپورہ کے علاقے میں چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ  نے کہا ہے کہ سینٹ میںایک اور شکست اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہے، اپوزیشن کو آئندہ بھی ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے۔ اپوزیشن کو سینٹ میں شرمندگی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والے صرف باتیں کرسکتے ہیں، بے سمت اور بے عمل حزب اختلاف اپنے ذاتی اختلافات میں الجھی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں اوٹی اسسٹنٹ ٹیکنیشن کی جانب سے سرجری کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...