گاندھی کی جگہ سبھاش چند ر بوس کو قومی ہیرو بنانے کی سعی 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد) ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی ایک نئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو گئی ہیں، ایک منظم مہم کے ذریعے انکی کوشش ہے کہ موہن داس کرم چند گاندھی کا ہندوستانی قومی ہیرو کا درجہ ختم کر کے سبھاش چند بوس کو انکی جگہ اصل قومی ہیرو قرار دیا جائے۔ آر ایس ایس گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو اپنا قائد قرار دیتی ہے اور بعض انتہا پسند ہندو گوڈسے کی باقاعدہ پوجا بھی کرتے ہیں، بی جے پی کے دورِ حکومت میں متعدد مقامات پر ناتھو رام گوڈسے کی قد آور مورتیاں نصب کی گئی ہے ، بی جے پی تنظیم کے تحت ’’گوڈسے اکیڈمی‘‘ نامی ذیلی شاخ بھی بنائی جا چکی ہے۔ چند روز پہلے انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل میں پانچ دہائیوں سے جلتی آگ جسے ’’امر جوان جیوتی‘‘ کہا جاتا ہے، کو بجھا کر چند سو گز دور منتقل کرنے کے بعد انڈیا گیٹ پر سبھاش چندر بوس کی مورتی نصب کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اسکے علاوہ رواں برس برس کے 125 ویں یوم پیدائش پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جبکہ 29 جنوری کی بیٹنگ ری ٹریٹ تقریب سے مہاتما گاندھی کا پسندیدہ ترانہ ’’ ابائیڈ وِد می‘‘ خارج کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی مہم پر اعتدال پسند حلقے اور مہاتما گاندھی کے عقیدت مند سخت غم و غصے کا شکار ہیں۔ 
گاندھی/ سبھاش چند برس 

ای پیپر دی نیشن