کراچی (این این آئی) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کی جاپانی قونصلیٹ کراچی میں قونصل جنرل جناب "توشی کاز ایسو مورا" سے ملاقات,جاپان اور پاکستان کے ثقافتی مشترکات، جامعہ کے تعلیمی نصاب میں جاپانی طلبہ کے لیے خصوصی اسباق سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ پاکستانی دینی مدارس دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ،آج پوری دنیا سے طلبا یہاں دینی تعلیم حاصل کرنے آرہے ہیں جو پاکستان کیلئے نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ طلبا دنیا بھر میں پاکستان کے غیر رسمی سفیر کا کردار بھی ادا کررہے ہیں ۔ قونصل جنرل "توشی کاز ایسو مورا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات 65سال سے قائم ہیں ،دونوں ممالک کے مابین ایک صدی سے ثقافتی تعلقات ہیں ،ان تعلقات کو قائم رکھنے میں تعلیمی درسگاہوںکا اہم کردار رہے، بنوریہ علمی درسگاہ ہے اس کی خدمات سن کر بڑی خوشی ہوئی اور جاپانی طلبہ بھی بنوریہ میںتعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ قونصل جنرل نے اردو ادب سے لگا اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مہتمم جامعہ کو کتاب کا ہدیہ بھی پیش کیا،اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور منیجنگ کمیٹی کے رکن جنید عبدالقادر بھی موجود تھے۔
جامعہ بنوریہ ملاقات