کرونا پازیٹو شخص سے رابطہ‘ کیوی وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا 

ویلنگٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرونا پازیٹو شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کرونا میں مبتلا شخص سے 22 جنوری کو دوران پرواز رابطے میں آئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی کرونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے تاہم کرونا پازیٹو شخص سے رابطے میں آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
 کیوی وزیراعظم/ قرنطینہ 

ای پیپر دی نیشن