کراچی (این این آئی) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لئے جو تاریخ دے گا اس پر حکومت سندھ بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہے، آئندہ کابینہ کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جو ابہام ہیں اسے دور کرلیا جائے گا اور جو سیاسی پارٹیوں کے مطالبات ہیں ان کے لئے سندھ حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے، کراچی ڈسٹرکٹ کونسل ختم ہونے سے کے ایم سی کونسل میں 40 سے زائد ممبران کی تعداد بڑھ جائے گی نیا سٹی کونسل ہال بنانے کے لئے منتخب لوگ ہی بہتر فیصلہ کریں گے، کراچی میں رشتے ناطے اہمیت کے حامل ہیں یہ دلوں کو جوڑتے ہیں جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بلدیاتی ایکٹ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کو ماموں بنا یا ہے وہ جان لیں کہ اب کراچی لسانی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، کراچی کے مختلف علاقوں میں میری گولڈ فیسٹول منعقد کرنے کا مقصد شہریوں کو تفریح و طبع کے مواقع فراہم کرنا ہے، یہ بات انہوں نے سرسید پارک فیڈرل بی ایریا میں میری گولڈ فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن، ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان اور افسران اور شہریو ں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ باغبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ شہری بھی پارکس کی بہتری میں کردار ادا کریں، باغ جناح پارک بارہ دری کو جلد ہی عوام کے لئے کھولا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں، ہم اختیارات کا رونا نہیں رو رہے کام کر رہے ہیں، 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مچھلی چوک کے روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جس کی تعمیر سے ہاکس بے جانے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، ہاکس بے شہریوں کے لئے تفریح کا مقام ہے 30 جون تک روڈ کا کام مکمل ہوجائے گا، ایکسپو سینٹر ویکسینیشن اسٹاف کا تنخواہوں ک مسئلہ ہے، ماضی میں بھی سندھ حکومت نے اس مسئلے کو حل کئے ہیں اب بھی سندھ حکومت ہی حل کرے گی،، انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ابھی بتایا کہ ویکسینیٹرز کی تنخواہ ریلیز کرنے کا پروسس شروع ہو گیا ہے، میں ملازمین سے کہوں گا آپ کا کام ویکسین لگانا ہے سیاسی چیزوں سے دور رہیں، لوگوں کی خدمت کے لئے اپ کو رکھا گیا تھا، انہو ں نے کہا کہ پارکس کا شعبہ میرے دل کے قریب ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ صاحب عوام کو اشتعال نہ دلائیں، ایک ادمی ایک پارٹی اشتعال پھیلا رہی ہے، ان تقاریر سے ان معمولات کو حل نہیں کروا سکتے۔
مرتضیٰ وہاب
سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار الیکشن کمیشن جو تاریخ دیگا کرادینگے مرتضیٰ وہاب
Jan 30, 2022