گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد،سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی اور ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے اور امن دشمنوں کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،دفاع وطن کیلئے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،فوجی جوانوں پر حملہ درندگی کی بدترین مثال ہے قوم کو متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،دہشت گردی کا واحد حل بے رحم فوجی آپریشن ہے،انسانیت کے دشمن ملک و قوم کیلئے بڑا خطرہ ہیں،دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن ہی ملک و ملت کی سلامتی و بقاء کا واحد راستہ ہے،قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،وطن کیلئے جان قربان کرنیواے اہلکار ہمارا فخر ہیں۔