فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کی پریشانیوں کا احساس کرنا چاہئے ملک میں بیروزگاری میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی‘ بیروزگاری کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح میں بھی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جس سے عوام کی پریشانیاں مزید بڑھی ہیںحکمرانوں کی طفل تسلیوں سے عوام کا پیٹ بھرنے والا نہیں، ناکام حکومتی پالیسیوں نے ہر شہری کو پریشان کررکھا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔