تاجرمسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: ظہیرالدین بابر

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،تاجر برادری ملکی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر مرکزی انجمن تاجران کامونکے شیخ ظہیرالدین بابر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان وسائل کو ملک کے بہتر مفاد کیلئے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے لیکن متعدد مسائل کا شکار ہے جن کے حل کیلئے انشا اللہ بھرپور کوشش کرینگے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ تاجر برادری کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انشا اللہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

ای پیپر دی نیشن