نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 62 کے جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ سے ''اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے ذمہ دار قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی ہیں جو اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا اہم ترین بل ایجنڈا پر ہونے کے باوجود ایوان میں موجود نہ تھے اس بل کی منظوری پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کے مترادف ہے مگر پیپلز پارٹی نے اسٹبلشمنٹ کی آشیر باد حاصل کرنے کے لئے ہر موقع پر اپوزیشن کو دھوکا دیا ہے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی نواز شریف کی پیشکش کو ٹھکرایا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنائی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی مخالفت کی اس کے علاؤہ بھی متعدد بار اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے سیاسی جماعتوں کا اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنا لمحہ فکریہ ہے ۔
پیپلز پارٹی نے اسٹبلشمنٹ کی آشیر باد کیلئے ہربار اپوزیشن کو دھوکا دیا :عتیق الرحمان
Jan 30, 2022