نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سی ٹی او میاں سہیل فاضل کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس کے وارڈن سب انسپکٹر نوید حسین نے رجسٹریشن کے بغیر درجنوں موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لیکر پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا ہے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد پہچان سے بچنے کے لئے وارداتوں میں اکثر بلا نمبری موٹر سائیکلیں استعمال کرتے ہیں جس کی روک تھام کے لئے افسران بالا کے حکم پر رجسٹریشن کے بغیر موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جس سے بچنے کے لئے شہری اپنی موٹر سائیکلوں کی فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں۔