حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مراد حسین مختلف علاقوں میں میرج ہالز اور مارکیز پر اچانک چھاپے مارے جہاں ون ڈش اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری تھیں اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر 8میرج ہالز مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام میرج ہالز اور مارکیز مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ون ڈش اور ایس او پیز پر سخت سے عمل درآمد کروایا جائے اگر کسی جگہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ میرج ہال انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔