سرائے مغل: آڑھتی نے کاشتکار کی لاکھوں روپے کی مونجی ہڑپ کر لی‘ مقدمہ درج

سرائے مغل(نامہ نگار) مہنگی مونجی خریدنے کے بہانے آڑھتی نے کاشتکار کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں الپہ کلاں کے کاشتکار حنیف کی مونجی کی فصل ہوئی تو اسے ہلہ کے آڑھتی جاوید اقبال اور اسکے ساتھیوں شاہد،طارق، خالد،ارشداور لیاقت نے کہا کہ وہ اپنی مونجی ان کے سٹور میں رکھ دے جب مونجی کا ریٹ بڑھ جائیگا تو اس کو بمع منافع رقم دے دینگے۔ کاشتکار حنیف نے اپنی 956 من مونجی اس کے پاس رکھ دی ۔ بعد میں گزشتہ روز جب وہ تیتیس لاکھ روپے لینے آڑھتی کے پاس گیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کردیا اور دھمکیاں دیکر کاشتکار کو بھگا دیا۔حنیف کی درخواست پر پولیس نے ملزموں کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن