شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی حسنین نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا کرونا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے صوبہ بھر میں کروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھا جا رہاہے، تمام مساجد اور درباروں میں آنیوالے ماسک کے استعمال کو لازمی ترجیح دیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ایڈیٹر کونسل کے چیئرمین عبدالرشید ندیم کی قیادت میںملنے والے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔
ماسک پہننا ‘ سماجی فاصلہ اختیار کرنا کرونا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے: ڈاکٹر علی حسنین
Jan 30, 2022