نصیرآباد(نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑ ی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ نصیر آباد کے عوام کو دل میں رکھا ہے اس کا گواہ نصیر آباد کی عوام خود ہے نصیرآباد میں شرافت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر بلدیاتی اور عام انتخابات کا حصہ بنکر عوامی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاوس غفور آباد میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کے طور پر عوامی مفادات کی خاطر استعمال کرتے رہے ہیں۔
سیاست میں آنیکامقصد عوام کی خدمت کرنا ہے:میر عبدالغفور
Jan 30, 2022