کراچی (آئی این پی) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار ٹانگ میں زخم کے زہر پھیلنے کے باعث کراچی کے نجی سپتال میں زیرعلاج ہیں،یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار کراچی کی ٹیم کیکپتان بھی رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مہندر کمار کی ٹانگ میں زخم کے باعث زہر پھیل رہا ہے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مہندر کمار شوگر کے بھی مریض ہیں۔ 62 سالہ مہندر کمار نے 1976 سے 1993 کے درمیان کراچی اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے لیے 65 فرسٹ کلاس اور 53 لسٹ اے میچ کھیلے۔
مہندر کمار