امریکی سینیٹر مٹ رومنی کا  کوویڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آ گیا

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سینیٹر مٹ رومنی کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔مٹ رومنی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق 74 سالہ رومنی میں فی الحال کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ ایک تجویز کردہ مدت کیلئے الگ تھلگ رہ کر ہی اپنے امور سرانجام دینگے۔اس میں کہا گیا ہے کہ رومنی کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور جوڑے نے وائرس کیخلاف مکمل ویکسی نیشن کرائی ہوئی ہے اور انہیں ویکسین کی اضافی خوراک بھی لگی ہوئی ہے۔یوٹاہ سے سینیٹر منتخب ہونیوالے مٹ رومنی 2012 میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار تھے۔ گزشتہ موسم سرما کے بعد سے اب تک درجنوں امریکی قانون سازوں میں نوول کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔امراض سے بچا و کنٹرول مرکز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں اب بھی یومیہ نئے کیسز کی 7 روزہ متحرک اوسط 6 لاکھ تک ہے۔
امریکی سینیٹر

ای پیپر دی نیشن